مسجد الحرام :نماز کے لیے صف بندی کے خوبصورت مناظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حرم شریف
حرم شریف

 

 

مسجد الحرام میں کل بدھ کو مغرب کی نماز کے لیے زائرین حرم کی صف بندی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں انتہائی منظم اورخوبصورت منظر کی عکاسی کی جارہی ہے۔

بق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی شریف کے روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں زائرین حرم کو منظم کرنے کے لیے انتظامیہ سمیت حرم سیکیورٹی فورس انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

AWAZURDU

 مسجد الحرام میں مزید نئے جدید تھرمل کیمرے نصب حرمین شریفین انتظامیہ جہاں حرم میں زائرین کو محفوظ، پاک، صاف اور ایمان افروز ماحول فراہم کر رہی ہے وہاں سیکیورٹی فورس بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور زائرین کے مناسک کو آسان بنانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

حرم مکی شریف سے آنے والی تصاویر ہوں یا ٹی وی سکرین پر حرم کے مناظر ہوں، ہر جگہ یہ نظم و ضبط انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیکھنے والے کو نظر آتا ہے۔ حرم میں کہیں بھی بے ہنگم بھیڑیا دھکم پیل یا افراتفری نظر نہیں آئے گی۔

AWAZURDU

AWAZURDU