ملیشیا:روایتی عقائد اسلام کی روح ہے: شیخ ابوبکر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2024
ملیشیا:روایتی عقائد اسلام کی روح ہے: شیخ ابوبکر
ملیشیا:روایتی عقائد اسلام کی روح ہے: شیخ ابوبکر

 



کوالالمپور/کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

 ملیشیاء کی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی صحیح البخاری تلاوت کانفرنس گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں اختتام پذیر ہوئی۔ شیخ ابوبکر احمد نے صحیح البخاری کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ روایتی عقیدہ اسلام کی اصل روح ہے۔مسلمانوں کو پُر امن زندگی اور سماجی تحٖفظ روایتی عقیدہ کی پیروی میں ہے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مقدس کے بعد سب سے بڑا مرتبہ اور جامع الاحکام کتاب صحیح البخاری ہے۔جس میں حدیث رسول کے ذریعہ انسانی زندگی کے تمام اصول وقوانین موجود ہیں۔عالمی صحیح البخاری کانفرنس کا افتتاح ملیشیاء کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم نے کیا۔

اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے نامور علماء،محدثین،مذہبی قائدین،اہل قلم ودانشوران شریک رہے۔کانفرنس کا مقصد لوگوں کو قرآن واحادیث سے مضبوط رشتہ جوڑنا ہے۔یعنی اسلامی ورثے اور روایت کی آبیاری ہے۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے 775فارغین کو سند واعجاز سے نوازا۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔شیخ نے اپنی تحریر کردہ صحیح البخاری کی جامع شرح تذکیر القاری کی پہلی جلد پیش کیا۔ جس کی بیحد پذیرائی ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ کانفرنس ملیشیا کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر محمد بن نعیم مختار کی نگرانی میں منعقدہوا۔جس میں روایتی اسلامی عقائد جیسی پالیسی شامل رہی ہے۔آخری اختتامیہ سیشن میں 5ہزار سے زائد سامعین شریک رہے۔ اہم شرکاء میں ملیشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد بن حبیبی،ملیشیائی مفتی ڈاکٹر لقمان بن عبداللہ بیرون ممالک کے مندوبین میں شیخ محمد بن عبدالہدی الیعقوبی شام،الحبیب عمر الجلالی،شیخ عفیف الدین الجیلانی بغداد،ڈاکٹر جمال فاروق مصر،شیخ اسماعیل محمد ازبکستان،علی زین العال عابدین بن ابوبکر حامد،جامعہ مرکز کے چانسلر سی محمد فیضی،ڈاکٹر حسین ثقافی اور سید شہاب الدین اھدل کے اسما قابل ذکر ہیں۔ آخر میں عالمی امن وامان کی دعا ہوئی اور صلوۃوسلام پر عالمی صحیح البخاری کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔