مکہ : عازمین حج کا استقبال، قہوہ اورآب زم زم سے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2023
مکہ : عازمین حج کا استقبال، قہوہ اورآب زم زم سے
مکہ : عازمین حج کا استقبال، قہوہ اورآب زم زم سے

 

 ریاض : سعودی عرب میں عاممین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اور اس کا ثبوت ایر پورٹ سے ہی مل جاتا ہے جہاں عاممین حج کا زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔

عازمین حج کی خدمت پرمامور کمپنی ’الطوافہ‘ کی جانب سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین کا استقبال آب زمزم، سعودی قہوے اور کھجوروں سے کیا جارہا ہے۔ الاخباریہ کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے حجاج کی خدمت کے لیے مقرر کی جانے والی کمپنی کو ’الطوافہ‘کا نام دیا گیا ہے جبکہ ماضی میں ان اداروں کو ’معلمین‘ کہا جاتا تھا۔ جنوبی ایشیا کے حجاج کی خدمت پر مامور کمپنی کے 33 ویں سروس سینٹر کے سربراہ محمود عبدالقادر مسکی نے بتایا کہ طوافہ کمپنیاں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے سے لے کر وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرنے پر مامور ہیں۔

مسکی نے مزید بتایا کہ طوافہ کمپنیوں کے اہلکار جو خدمات فراہم کرتے ہپیں وہ ان سہولیات سے الگ ہیں جو سعودی حکومت زائرین کے منصوبوں کی صورت میں مہیا کیے ہوئے ہے۔ مسکی نے بتایا کہ طوافہ کمپنیاں مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو رہائش پہنچنے پر آب زمزم، سعودی قہوہ اور انواع و اقسام کی کھجوریں پیش کررہی ہیں۔