کویت :جے شنکر کی اپنے ہم منصب ڈاکٹر احمدناصر محمدالصباح سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
کویت میں اہم ملاقات
کویت میں اہم ملاقات

 

 

کویت سٹی:وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کویت کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر احمدناصر محمدالصباح کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔سلسلے وار ٹوئیٹس میں ڈاکٹر جے شنکر نے کویت میں ہندوستانی برادری کے معاملات کو کھلے ذہن کے ساتھ حل کرنے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ علاقائی امور پر کویت کے وزیرخارجہ کے نظریات اور بصیرت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر جے شنکر ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کے موقع پر بھی موجود تھے۔ اس مفاہمت نامہ کی بدولت ہندوستانی کارکنان کو اور زیادہ قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے ہند اور کویت کے درمیان تعلقات کو 60 سال پورے ہونے کے موقع پر تقریب کا بھی آغاز کیا۔ وہ کویت کے تین روزہ دورے پر وہاں گئے ہیں۔