لندن: برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا شاندار سرکاری استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً 44 برس بعد عمان کے کسی حکمراں کا یہ پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔ اس موقع پر شاہ چارلس نے اپنے استقبالیہ خطاب میں صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں پیش کی اور عمانی عوام کے بلند اخلاق اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔
اس حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں برا بھلا کہتے اور نہ تمہیں مارتے۔ شاہ چارلس کی جانب سے حدیث کا حوالہ دینا عمانی معاشرے کی اخلاقی روایات اور اس کی تاریخی شناخت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
برطانوی بادشاہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عمان کی قیادت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے عمان کی مسلسل سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سفارتی، فوجی اور شاہی تعلقات کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔
King Charles quoted the Prophet Muhammad (peace be upon him) during the Sultan of Oman's state visit to the UK. https://t.co/ShmgVLzyJw
— ilmfeed (@IlmFeed) October 20, 2026