کراچی- پاکستان کے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ایک یوٹیوبر اور سماجی کارکن نے رمضان میں سستے پھلوں کا سٹال لگایا تھا جہاں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے پُل کے نیچے بنائے گئے ایک فروٹ سٹال کی ہیں جہاں ہر پھل 10 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔ اس سٹال کے مالک مصطفیٰ حنیف ہیں جو ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’ارتغرل‘ کے مرکزی کردار سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامیانے تلے لگے فروٹ سٹال پر لوگ ایک بڑی تعداد میں جمع ہیں اور وہاں رکھے پھل حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کو نہ صرف دھکے دے رہے ہیں بلکہ لڑ بھی رہے ہیں۔ کراچی کے صحافی فیض اللہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں سستے پھل کا سٹال لگانے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟ جہالت میں ہم بہت آگےاور نظم و ضبط یں بہت پیچھے ہیں
کراچی میں سستے پھل کا اسٹال لگانے والے نوجوان کیساتھ کیا ہوا ؟ جہالت میں ہم بہت آگے اور نظم و ضبط میں بہت پیچھے ہیں یہ سلسلہ رہا تو پھر کون کسی کی مدد کرے گا ؟ pic.twitter.com/qxaqlBogwQ
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) March 25, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر کون کس کی مدد کرے گا؟‘ ویڈیو میں مصطفیٰ حنیف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن کا کہنا ہے کہ ’بہت افسوس کی بات ہے کہ کراچی کی عوام نے آج سبسیڈائزڈ فروٹ کا یہ حال کیا ہے۔ عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے اور یہ اس لائق نہیں ہیں کہ یہاں کوئی بھی کام کیا جائے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے کافی لوگوں کو سمجھایا کہ دیکھیں ہم آپ ہی لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ لوگوں نے ایک پھل کی تھیلی کے لیے ٹینٹ کو پھاڑنا ضروری سمجھا۔‘
سب سے پہلےاس قوم کو تعلیم اور شعور دینے کی ضرورت ہے۔
— Karachi Alerts (@Khi_Alerts) March 24, 2023
کراچی میں آج جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر سستے پھل بیچنے والوں کے اسٹالز پر دھاوا بول دیاگیا۔ اسٹالز پر لوٹ مار کی گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران سامان لوٹنے کے ساتھ ٹینٹ بھی گرادیا گیا اس دوران پھل سڑک پر بھی بکھر گئے۔#Karachi pic.twitter.com/hTrU8yGKAP
سستے پھلوں کے سٹال پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ قسیم سعید نے لکھا کہ ’دس روپے کلو میں پھل فروخت کرنا مفت بانٹنے کے ہی مترادف ہے۔ اس معاشرے میں یہ بے وقوفی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’منافع خوروں کے مقابلے میں اصل قیمت پر پھل فروخت کردینا بھی بہت ہے۔ مفت مفت والی سکیمیں لوگوں کو مزید بھکاری بنا رہی ہیں