کابل : جاتے جاتے مریکی فوجی کتے چھوڑ گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
پنجروں میں بند امریکی کتے
پنجروں میں بند امریکی کتے

 

 

 کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں سوشل میڈیا امریکی فوج مبینہ طور پر اپنے متعدد فوجی کتے کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

گزشتہ شب امریکی فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ سے انخلا مکمل کیا اور یوں 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹرز اور دیگر فوجی سازو سامان کو ناکارہ کیا تاکہ وہ طالبان کیلئے قابل استعمال نہ رہیں۔

—  جس پر اسے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کابل ائیرپورٹ پر موجود فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

امریکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کیلئے کابل چھوڑ آئی ہے۔