سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشقیں
سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشقیں

 

 

جدہ

خلیج عرب کے پانیوں میں مشرقی بحری بیڑے کی نمائندگی کرنے والی رائل سعودی بحری افواج اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں شروع کی گئیں۔

یہ مشقیں مشترکہ مشقوں کے نفاذ کے ذریعےعسکری تصورات کو یکجا کرنے اور تجربات کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

سعودی عرب کی رائل نیوی اور ہندوستانی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشن کے نفاذ کے دوران کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کے عمل کی ترقی دینا اور خلیج عرب کے پانیوں میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ماجد بن حزہ القحطانی نے کہا کہ "بحر ہند" مشق سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کا مقصد بحری آپریشنز کے میدان میں فوجی تعاون کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ کرنا، فوجی کارروائی ، کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کے طریقہ کار اور تصورات کو یکجا کرنا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)