جو بائیڈن نےاومیکرون سے کیا خبردار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2021
جو بائیڈن نےاومیکرون سے کیا خبردار
جو بائیڈن نےاومیکرون سے کیا خبردار

 

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا ’’ یہ اب یہاں ہے ، یہ پھیل رہا ہے اور یہ بڑھنے جا رہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے یہ ملک میں اتنی تیزی سے نہیں پھیل رہا جتنی تیزی سے یہ یورپ میں پھیلا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کووڈ ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ بوسٹر شاٹ موثر ہے۔