جو بائیڈن نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے، ٹرمپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
آمنے سامنے
آمنے سامنے

 

 

نیویارک:امریکا میں نائن الیون حملوں کو 20 سال پورے ہوگئے، اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کیا ہے۔

امریکا میں نائن الیون حملوں کے بیس سال پورے ہونے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کی بدانتظامی پر صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کا یہ 20واں سال فتح و اعزاز کا سال ہونا چاہیے تھا جسے بائیڈن اور ان کی نااہل انتظامیہ نے شکست کا سال بنادیا۔

سانحہ نائن الیون کی یاد میں تعزیتی تقریب، جو بائیڈن کی شرکت

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بے وقوف بنے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماؤں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہورہا تھا۔