جدہ : دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2022
جدہ : دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا
جدہ : دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

 

 

ریاض؛:سعودی عرب کی پریزیڈنسی آف سٹیٹ سیکیورٹی نےایک بیان میں کہا ہے کہ جدہ میں خود کش جیکٹ پہنے ایک شخص کو جب سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص جسے سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد قرار دیا ہے، شہر کے الصمیر محلے میں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق، عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری کی گزشتہ سات برسوں سے مملکت میں حکام کی جانب سے مطلوب شخص کے طور پرنشاندہی کی گئی ہے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے مقام کا سراغ لگایا اور اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پریزیڈنسی آف سٹیٹ سیکیورٹی نے کہا کہ ’یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور تمام شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔‘