جدہ :مسجد کے باہر غیرملکی فقیر گرفتار، ایک لاکھ ریال برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2022
جدہ :مسجد کے باہر غیرملکی فقیر گرفتار، ایک لاکھ ریال برآمد
جدہ :مسجد کے باہر غیرملکی فقیر گرفتار، ایک لاکھ ریال برآمد

 

 

ریاض: سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے جدہ میں ایک مسجد کے باہرموجود ایک غیرملکی گداگر کو گرفتار کر لیا جس کے پاس سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ٹوئٹرپرجاری وڈیوپیغام میں کہا گیا کہ پیشہ ورگداگروں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔

ادارے کی جانب سے جاری مہم کے دوران مختلف شہروں میں پیشہ ورگداگروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔وڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ گرفتار گداگر یمنی شہری ہے۔ جس وقت اسے حراست میں لیا گیا اس کے پاس سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال کی خطیررقم برآمد ہوئی۔ واضح رہے مملکت میں پیشہ ورگداگری کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

گداگروں کے خاتمے کے لیے باقاعدہ محکمہ انسداد گداگری قائم ہے جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیشہ ورگداگروں کو گرفتار کر کے ان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ گرفتار ہونے والے غیرملکی گداگروں کو مملکت سے بے دخل کر دیا جاتا ہے جبکہ مقامی گداگر پیشہ ور ہونے کی صورت میں جیل بھیجا جاتا ہے۔ ضرورت مندوں کو اصلاحی مرکز میں داخل کیا جاتا ہے۔