جے شنکر کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
 جے شنکر کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
جے شنکر کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

 

   کیپ ٹاؤن : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کیپ ٹاون میں  ہندوستانی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکرنے ملاقات کی اورمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان جنوبی افریقہ میں منعقدہ بریکس فرینڈز کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کرنے کیپ ٹاؤن گئے ہوئے ہیں

ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پربھی گفتگو ہوئی علاوہ ازیں دوطرفہ کثیر الجہتی رابطوں کووسعت دینے کےلیے مختلف پہلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے بین الاقوامی امن وسلامتی اورپائیدارترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پربھی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں وزارتی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیپ ٹاون میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے بین الاقوامی امورڈاکٹرعبدالرحمان الراسی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ میں متعین سعودی عرب کے سفیرسلطان اللوحیان کے علاوہ دفترخارجہ کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے