اسرائیل کا غزہ پر راکٹ حملہ،نشانے پر ایک فیکٹری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اسرائیل کا غزہ پر راکٹ حملہ
اسرائیل کا غزہ پر راکٹ حملہ

 

 

تل ابیب

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے آتش گیر غباروں کے چھوڑے جانے کے جواب میں حماس کے اسلحہ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا‘‘اسرائیل میں آتش گیر غبارے بھیجے جانے کے جواب میں آئی ڈی ایف نے آج رات حماس کے ہتھیارتیاری کرنے والی فیکٹری پر راکٹ لانچرسے حملہ کیا گیا۔ آئی ڈی ایف غزہ کی پٹی سے ہونے والی دہشت گردی کی تمام کوششوں کا بھرپور جواب دیتا رہے گا‘‘

۔ خیال رہے فلسطینی تنظیم حماس غزہ پٹی کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تنازعہ میں شامل ہے۔

اسرائیل اب بھی فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی اکائی تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔اسرائیل غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی حملہ کیلئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )