اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2021
اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز
اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز

 

 

تل ابیب

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز نے بھی فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو فوری طور پر بند کرنے اور غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کیاہے۔

موشے راز نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کو جبر کے ذریعے ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتے۔ موشے راز کا کہنا تھا کہ وہ ستر برسوں سے وہاں رہتے آئے ہیں۔

جنگ کا صرف ایک حل ہے اور وہ امن ہے۔

خیال رہے کہ موشے راز اسرائیلی پارلیمنٹ میں میرٹز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں جو کہ بائیں بازو کی سیکولر اور سوشل ڈیموکریٹک نظریات کی جماعت ہے، اس جماعت کی پارلیمنٹ میں 6 نشستیں ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ )