اسلامک اسٹیٹ نے لی بغداد حملے کی ذمہ داری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
بغداد میں ہلاکت خیز حملے کے بعد کا منظر
بغداد میں ہلاکت خیز حملے کے بعد کا منظر

 

(آواز دی وائس نیوز سروس)
بغداد: انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے عراق کی راجدھانی بغداد میں ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
فرانس پریس نے آئی ایس میڈیا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ بغداد کے باب الشرقی علاقے میں جمعرات کی صبح دو خودکش حملے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد عراق کے کمانڈر انچیف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز آلات کا دھماکہ کیا تھا۔ اس وقت سلامتی دستوں نے ان کا تعاقب کیا تھا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 32 لوگ ہلاک اور 110 افراد زخمی ہوئے۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)