اسلام آباد: ہجوم نے ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ توڑ دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
ہنگامہ آرائی کا منظر
ہنگامہ آرائی کا منظر

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسین کمی رنگ لا رہی ہے۔آج اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن ایف نائن پارک کے ویکسی نیشن سینٹر میں بدنظمی پیدا ہوگئی جس کے باعث شہری سینٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے۔

 بیرون ممالک جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود شہریوں کا رش بڑھ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لیے انتظار کررہی تھی کہ اس دوران سینٹر پر بدنظمی پیدا ہوگئی۔

 ویکسی نیشن سینٹر پر بدنظمی کے دوران شہریوں نے سینٹر کا مرکزی دورازہ بھی توڑ ڈالا اور اندر گھس گئے جب کہ اس دوران دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی دروازہ بند کردیا گیا۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیاء کا کہنا ہےکہ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا لیکن ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جاسکتا، منع کرنے پر شہری مرکزی

دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔