عراق:اسلامی اسٹیٹ کے حملے میں کئی پولیس افسران ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
عراق:اسلامی اسٹیٹ کے حملے میں کئی پولیس افسران ہلاک
عراق:اسلامی اسٹیٹ کے حملے میں کئی پولیس افسران ہلاک

 

 

بغداد:عراق کے شمال صوبے کرکک میں اسلای اسٹیٹ کے حملے میں کئی پولیس افسران مارے گئےہیں۔

شفق نیوز چینل نے اتوار کی صبح اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

نیوز چینل نےذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آئی ایس کے شدت پسندوں نے تال الشفق گاؤں میں وفاقی پولیس دستوں پر حملہ کیا۔ اس واقعہ میں کم از کم سات پولیس افسران مارے گئے اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

چینل کے مطابق حملے ابھی بھی جاری ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)