دو مقدس مساجد میں 10 زبانوں میں ’’ رمضان پروگرام‘‘ کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2023
دو مقدس مساجد میں 10 زبانوں میں ’’ رمضان پروگرام‘‘ کا آغاز
دو مقدس مساجد میں 10 زبانوں میں ’’ رمضان پروگرام‘‘ کا آغاز

 

مکہ: مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی جس کی نمائندگی جنرل ایڈمنسٹریشن آف ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ نے ’’ رمضان پروگرام‘‘ اقدام کا 10 زبانوں میں آغاز کردیا۔ زبانوں اور ترجمہ کے امور کے انڈر سیکرٹری احمد بن عبد العزیز الحمیدی نے بتایا کہ اس اقدام میں روزانہ 20 منٹ تشریح کی جائے گی۔ پروگرام میں سیرت نبویہ، احادیث مبارکہ اور عشرہ اخیرہ کی فضیلت کے سلسلے شروع کیے جائیں گے۔اس پروگرام کا پورے مبارک مہینے میں 10 بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ پروگرام کو ایف ایم ریڈیو اور ’’منارہ حرمین ‘‘ پلیٹ فارم سے نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تمام غیر عربی بولنے والے مسلمانوں تک حرمین شریفین کے عظیم پیغام کو پہنچانا اور اس پیغام کی وکالت کے اثرات کو بڑھانا ہے۔ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا، عبادات کو آسانی سے انجام دینے میں سہولت فراہم کرنا اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو علم کے ذریعہ سے تقویت دینا ہے۔