انڈونیشین نیوی کی آبدوز 53 فوجیوں سمیت لاپتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2021
گمشدہ آبدوز
گمشدہ آبدوز

 

 

جکارتہ

انڈونیشا کی ایک آبدوز لاپتہ ہوگئی ہے۔ اس پربحریہ کے اہلکار سوار تھے۔ اب تک نہ آبدوز کا پتہ ہے اور نہ ہی اس پر سوار افراد کی کوئی خبرملی ہے۔

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق اس لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔

یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملکوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتہ ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)