افغانستان میں ہندوستانی سکھ تاجر کا اغوا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-09-2021
افغانستان میں ہندوستانی سکھ تاجر کا اغوا
افغانستان میں ہندوستانی سکھ تاجر کا اغوا

 

 

کابل :افغان نژاد ہندوستانی شہری کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اغوا کر لیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ طالبان نے ہندوستانی تاجر کو اغوا کیا ہے۔حالانکہ آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق باقی ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی طالبان کی طرف سے کچھ کہا گیا ہے۔

انڈین ورلڈ فورم کے صدر پنیت سنگھ چانڈوک نے بتایا کہ جس تاجر کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا گیا ہے اس کا نام بنساری لال ارندھی ہے اور اس کا تعلق سکھ برادری سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنسری لال کو اس کے ملازم کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا ، لیکن وہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔