سعودی عرب میں بھی کورونامعاملوں میں اضافہ،حرکت میں حکومت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ریاض

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار191 ہوگئی۔

جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار 653 ہوگئی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)