عمران خان چاہتے ہیں مودی کے ساتھ ٹی وی مباحثہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-02-2022
عمران خان چاہتے ہیں مودی کے ساتھ ٹی وی مباحثہ
عمران خان چاہتے ہیں مودی کے ساتھ ٹی وی مباحثہ

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ  وزیراعظم نریندر مودی سے ٹی وی پر براہ راست مباحثہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

منگل کو نشر کیے گئے روس کے ٹی وی چینل ’آر ٹی‘ کو انٹرویو میں پاکستانی وزیراعظم نے یہ خواہش ظاہر کی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ ’مجھے ٹی وی پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔‘

انٹرویو کرنے والی خاتون میزبان نے کہا کہ ان کا چینل یہ مباحثہ کرانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھے گا ۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ مباحثہ کرانا بہت اچھا ہوگا کہ برصغیر کے ایک ارب سے زیادہ لوگ اپنے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرا سکیں۔

 عمران خان سے پوچھا گیا کہ وہ وزیراعظم کے طور پر کیسے یاد رکھے جانا چاہیں گے؟

انہوں نے کہا میں چاہوں گا کہ غریبوں کو اوپر اٹھاؤں، اگر ایسا کرنے میں کامیاب رہا تو اپنے خالق سے ملاقات میں سرخرو ہوں گا۔‘