پاکستان : پریانتھا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-12-2021
عمران خان نے جمع کی پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد
عمران خان نے جمع کی پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بتایا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بتایا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری نے پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کے لیے جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔ (ایجنسی )