عمران خان واحد حکمران ہے جس کا روزگار توشہ خانہ ہے، مریم نواز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2022
عمران خان واحد حکمران ہے جس کا روزگار توشہ خانہ ہے، مریم نواز
عمران خان واحد حکمران ہے جس کا روزگار توشہ خانہ ہے، مریم نواز

 

 

لاہور: پاکستان میں اب سابق وزیر اعظم عمران خان نئی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے نشانہ پر ہیں  ۔ابتک وہ کرسی پر رہتے ہوئے سب کو چور کہہ رہے تھے لیکن اب وہ خود نشانہ پر ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کرنے والے شخص نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کرریاست کو ملنے والے تحائف فروخت کر کے توشہ خانہ سے کامیاب کاروبار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر ریاست کو ملنے والے تحائف کی خریدوفروخت سے عمر بھر کی کمائی سے زیادہ پیسہ بنایا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان دنیا کا واحد حکمران ہے جس کی منی ٹریل میں اس کا روزگار توشہ خانہ ہے۔

دوسروں کو چور کہنے والے نے پوری زندگی ایک ہی کامیاب کاروبار کیا ہے جس کا نام توشہ خانہ ہے! وزیرِاعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر ریاست کو ملنے والے تحائف کی خریدوفروخت سے عمر بھر کی کمائی سے زیادہ پیسہ بنایا۔
عمران خان دنیا کا واحد حکمران ہے جس کی منی ٹریل میں اس کا روزگار توشہ خانہ ہے۔ pic.twitter.com/rOOfhXJhH8

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نجی ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والے نے پوری زندگی ایک ہی کامیاب کاروبار کیا جس کا نام توشہ خانہ ہے۔