ماسک سے آزادہواآئس لینڈ، کورونا پابندیوں کاخاتمہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 کورونا پابندیوں کاخاتمہ
کورونا پابندیوں کاخاتمہ

 

 

آئس لینڈ کو تمام کورونا پابندیوں سے آزادی مل گئی۔یہاں تک کہ اب شہریوں کے لئے ماسک لگانا بھی لازمی نہیں رہا۔

یہاں بیشتر لوگوں کو ویکیسن لگ چکی ہے جس کے سبب کورونا کا خطرہ کم ہوچکا ہے۔

آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آئس لینڈکے وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے 87 فیصد عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔

کورونا کیسز میں کمی، حکومت پر غیرملکیوں کیلئے تعطیلاتی قواعد میں نرمی لانے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس معاشرے کو بحال کر رہے ہیں جس میں ہم رہنے کے عادی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )