فرانس: حجاب کے حمایتی مظاہرے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-02-2022
فرانس: حجاب کے حمایتی مظاہرے پر  پابندی
فرانس: حجاب کے حمایتی مظاہرے پر پابندی

 

 

پیرس: ایسی توقع کی جا رہی ہے کہ پیرس پولیس ان لوگوں کے مظاہرے پر پابندی نافذ کرے گی جو کھلاڑیوں کے حجاب پہننے کی حمایت کرتے ہیں۔

اس کا اعلان حکمران جماعت ایل آرای ایم (LREM) کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کے حجاب سمیت مذہبی علامات پہننے پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی تھی۔

جب کہ یہ بل 19 جنوری2022 کو سینیٹ (ایوان بالا) سے منظور ہوا تھا، لیکن یہ قومی اسمبلی (ایوان زیریں) میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔

یہ بل آئندہ 16فروری2022 کو بحث کے لیے سینیٹ میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، جب کہ حتمی فیصلے کے لیے قومی اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹر نے8 فروری2022 کی شام کو اعلان کیا کہ 9 فروری2022 کو حجابیوں (Hijabeuses) کی کال پر مظاہرے پر پابندی لگائی جائے گی۔

فٹ بالرز کا ایک گروپ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران حجاب پہننے کے حق کے لیے مہم چلاتا ہے۔ پیرس کے پولیس پریفیکچر نے یہ کہتے ہوئے پابندی کا جواز پیش کیا کہ یہ خود مظاہرین کی حفاظت اور امن عامہ کی بحالی کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پولیس کو خدشہ تھا کہ اس مسئلے پر ہونے والا مظاہرہ ان لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر سکتا ہے جو حجاب پہننے کی مخالفت کرتے تھے، جس سے دو گروہوں میں جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔

 فرانس نے پہلے ہی سرکاری جگہوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں اور کالجوں اور سرکاری شناختی کارڈوں میں مذہبی علامات پہننے پر پابندی عائد ہے۔