حماس نے اسرائیل کے پورے نظام، عوام اور مستقبل کو دی شکست:ہانیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
 اسماعیل ہانیہ
اسماعیل ہانیہ

 

 

غزہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جنگ بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر کامیابی حاصل کی۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے پورے نظام، عوام اور مستقبل کو انتہائی دردناک شکست دی۔ تمام فلسطینی جماعتیں یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں۔

حماس کی نئی جنگی حکمت عملی اور صلاحیت نے پورے اسرائیلی نظام کو ہلاکر رکھ دیا۔

حماس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پسپائی اللّٰہ کی حمایت کے بعد نئی جنگی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی۔ (ایجنسی ان پٹ )