بائیڈن کا تحفہ: ایچ ون بی ویزا لینے والوں کے لئے خوشخبری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
 امریکی صدرجو بائیڈن
امریکی صدرجو بائیڈن

 

جو بائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہی ہوا ہے لیکن اس دوران ان کی حکومت نے اس نہایت اہم فیصلہ کیا ہے- اس فیصلے سے امریکا میں کام کرنے والے افراد جنہوں نے ایچ ون بی ویزا لے رکھا ہے، انھیں کافی فائدہ پہنچے گا- بائیڈن انتظامیہ نے ایچ ون بی ویزا لینے والوں کے رفقاۓ حیات  کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں یہ خدشہ مسلسل بنا ہوا تھا کہ آیا ایچ ون بی ویزا لینے والوں کے رفقاۓ حیات امریکا میں کام جاری رکھ سکیں گے یا نہیں؟ بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے سے گزشتہ چار سالوں سے جاری غیر یقینی کی صورت حال کے ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئ ہے