غزہ: سرنگ میں تین لاشیں ملیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
لاشیں ملیں سرنگ سے
لاشیں ملیں سرنگ سے

 

 

غزہ :غزہ میں موجود حماس کا کہنا ہے کہ مصر کی سرحد کے ساتھ منسلک ایک سرنگ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس بیان میں اموات کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ایک دن قبل حماس گروپ نے اس سرنگ میں زہریلی گیس چھوڑنے کا مصر پر الزام لگایا تھا۔

 اس طرح کے الزامات مصر کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ مصر کی جانب سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیان میں لگائے گئے اس الزام پر مصر کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ بعدازاں حماس اور دیگر عسکری دھڑوں نے بتایا ہے کہ مزدوروں کی موت اس وقت واقع ہوئی جب زہریلی گیس ایک تجارتی سرنگ میں چھوڑی گئی۔

ان ھڑوں کے مطابق یہ اقدام قتل کے مترادف ہے جس کی پوری ذمہ داری مصری حکام پر عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور مصر نے 2007 میں حماس سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد غزہ کے علاقے پر سخت ناکہ بندی کر دی تھی۔