غزہ : ہلاک شدہ بچوں کو ’نیویارک ٹائمز ‘ کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
خراج عقیدت
خراج عقیدت

 

 

 نئی دہلی:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید کم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے’یہ صرف بچے تھے‘۔اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد پر بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے جب کہ اسرائیل پر راکٹ باری سے 2 بچےجان سےگئے۔ نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔اخبار لکھتا ہے کہ جنگ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھےکچھ آرٹسٹ اورکچھ کےدلوں میں لیڈربننےکی خواہش تھی۔