فرانس:کھیلوں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2022
فرانس:کھیلوں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد
فرانس:کھیلوں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد

 

 

یرس: فرانس کی سینٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔ قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی سینٹ اورایوان زیریں کےارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا