اسرائیلی جیلوں میں قید چودہ سوفلسطینی کریں گےبھوک ہڑتال

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-09-2021
اسرائیلی جیلوں میں قید چودہ سوفلسطینی کریں گےبھوک ہڑتال
اسرائیلی جیلوں میں قید چودہ سوفلسطینی کریں گےبھوک ہڑتال

 

 

تل ابیب :اسرائیلی جیلوں میں قید چودہ سوفلسطینیوں نے ابتر حراستی حالات کے خلاف جمعے سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سیکورٹی جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سے اسرائیلی گارڈز کا بقیہ سیکڑوں قیدیوں پر ظلم و تشدد بڑھ گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں سے 4 کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ)