ہندوستانی ڈاکٹرجوڑے کی چالیس سالہ خدمات۔سعودی شہریوں نے کی عزت افزائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2021
ہندوستانی ڈاکٹرجوڑے کی چالیس سالہ خدمات۔سعودی شہریوں نے کی عزت افزائی
ہندوستانی ڈاکٹرجوڑے کی چالیس سالہ خدمات۔سعودی شہریوں نے کی عزت افزائی

 

 

ریاض: سعودی عرب میں الجوف صوبے کے علاقے الاضارع میں مقامی لوگوں نے ایک ہندوستانی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی خدمات کو گراں قدر تسلیم کرتے ہوئے اس جوڑے کو اعزاز و اکرام سے نوازا۔

ڈاکٹر محمد سیف اللہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فرحت جہاں نے 40 برس علاقے کے طبی مرکز میں کام کیا۔ ملازمت کی مدت پوری کرنے والے مذکورہ ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھارتی جوڑے کو یادگاری تحائف ، شیلڈز اور نقد رقم پیش کی گئی۔

الاضارع کے ایک مقامی باشندے متعب الشمری نے بتایا کہ اس ڈاکٹر جوڑے نے ہمارے درمیان اخوت کے ساتھ زندگی گزاری۔

مقامی آبادی کو جب یہ معلوم ہوا کہ ڈاکٹر سیف اللہ اور ان کی اہلیہ نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو علاقہ مکینوں کو خیال آیا کہ ان کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے۔