جمیلہ الرنتیسی حماس پولیٹکس بیورو کی پہلی خاتون ممبر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
جمیلہ   پارلیمنٹ کے ایک اجلاس کے دوران
جمیلہ پارلیمنٹ کے ایک اجلاس کے دوران

 

 

غزہ

حماس پولیٹیکل بیورو میں پہلی بار ایک خاتون منتخب ہوئیں ہیں ۔ یہ اطلاع اتوار کو تنظیم نے دی۔ تنظیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں حماس کا انتخابی عمل تنظیم کے اعلی ترین فیصلہ سازی یونٹ میں پہلی بار کسی خاتون کے انتخاب کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس پولیٹکس بیورو میں منتخب ہونے والی خاتون کا نام جمیلہ الرنتیسی ہے ، جو حماس کے رہنما عبد العزیز الرنتیسی کی بیوہ ہے ، جسے اسرائیل نے دوسرے انتفاضہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حماس فلسطینی   عسکریت پسندوں کی تنظیم ہے ، جو غزہ پٹی کو کنٹرول کرتی ہے اور اسرائیل کے ساتھ ان کا تصادم ہے۔