انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر پہلی بارطیارے کی لینڈنگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2021
انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر پہلی بارطیارے کی لینڈنگ
انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر پہلی بارطیارے کی لینڈنگ

 

 

کیپ ٹائون: ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس کے طیارے اے340 نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

پرتگال کی ائیر لائن ہائی فلائی کی پرواز نے 2 نومبر کی صبح جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری۔

یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

جہاز کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے تین گھنٹے گزارے۔

(ایجنسی ان پٹ)