دبئی کے پورٹ میں آتشزدگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2021
پورٹ میں آتشزدگی
پورٹ میں آتشزدگی

 

 

دبئی:کل رات دبئی کے کچھ حصوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس سے عمارتیں لرز گئیں۔ ایک تجارتی کنٹینر جہاز میں دھماکہ ہوا ہے۔عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے ٹویٹ کی کہ ’جبل علی پورٹ میں لنگر انداز ایک جہاز میں لدے کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ دبئی کے رہائشیوں نے بتایا ’ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی اور گھر کی کھڑکیاں لرزتی ہوئی محسوس ہوئیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔