کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا اندیشہ،امریکہ پریشان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا اندیشہ،امریکہ پریشان
کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا اندیشہ،امریکہ پریشان

 

 

کابل

طالبان سے امریکہ نے ڈیل کرلیاہے اور وہ افغانستان ​سے انخلا میں مدد کر رہے ہیں مگرامریکہ کو داعش سے خطرہ اب بھی برقرارہے۔

افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرہ کے پیشِ نظر امریکا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا۔

امریکی سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کرسکتا ہے لہٰذا صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنہیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب تک کابل ایئرپورٹ پر داعش کے ممکنہ حملے کے خطرےکی کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ نے کابل میں حملوں کی عوامی سطح پر کوئی دھمکی بھی نہیں دی۔ (ایجنسی ان پٹ )