یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار
یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

 

 

 

برسلز: یورپین یونین کے رکن ممالک نے افغانستان سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

یورپین یونین کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم افغانستان کے بحران کے ذمے دار نہیں ہیں۔

یورپین یونین کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ افغانستان میں صحافیوں، خواتین، ججوں کو تحفظ اور لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں یورپین یونین نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مہاجرین کی آباد کاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

یورپین یونین نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے مہاجرین آباد کاری فورم کانفرنس جلد بلائی جائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )