ایران پر پابندی کی یوروپین یونین نے توسیع کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع کردی ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ایران کے تین بڑے جنرلوں سمیت 8 مزید افراد پر بھی پابندی لگائی گئی۔

دعوی ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیوں کو اپریل 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات پہلی بار 2011 میں متعارف کروائے گئے تھے اور بعد ازاں اس میں سالانہ توسیع کی گئی۔ (ایجنسی ان پٹ)