انگلینڈ: نماز عید کے دوران چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2022
انگلینڈ: نماز عید کے دوران چاقو حملہ، ایک شخص زخمی
انگلینڈ: نماز عید کے دوران چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

 

 

لندن :انگلینڈ کے شہر بریڈفورڈ میں نماز عید پر ایک شخص نے ساتھ بیٹھے شخص کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بریڈفورڈ کے علاقے بی ڈی 5 کی مرکزی جامع مسجد مدنی میں پیش آیا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپا مارا جبکہ اس کے خاندان کے 3 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ یارکشائر پولیس نے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا۔