پاکستان- لاہور چیمبر آف کامرس کا ہندوستان کیساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2023
پاکستان- لاہور چیمبر آف کامرس کا ہندوستان کیساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ
پاکستان- لاہور چیمبر آف کامرس کا ہندوستان کیساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ

 

لاہور :چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ،دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی ،

سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دوسری جانب ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی بڑی طاقت ہے ، تجارت پاکستان اور ہندوستان کو قریب لاسکتی ہے ، ہندوستان آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے ، پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔