ایک شخص کی موت۔ 38عورتیں بیوہ۔89 بچے یتیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2021
زیونا چنا کا خاندان
زیونا چنا کا خاندان

 

 

 میزورم میں 38 بیویوں کے شوہر اور 89 بچوں کے باپ زیونا چنا 79 عمر میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔ دنیا بھر میں ’’سب سے بڑے خاندان کے سربراہ‘‘ کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والے زیونا چنا فشار خون اور ذیابیطس میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ میزورم سے تعلق رکھنے والے زیونا چنا نے 38 شادیاں کیں اور اُن کے 89 بچے تھے۔ وہ 1945 میں پیدا ہوئے اور 17 برس کی عمر میں پہلی شادی خود سے 3 سال بڑی خاتون سے کی تھی۔ زیونا چنا نے آخری شادی 2004 میں کی تھی، 108 افراد پر مشتمل یہ خاندان 4 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔

اس خاندان کی وجہ سے میزورام کا چھوٹا سا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا تھا۔ اس خاندان کی شہرت اور سیاحوں کی توجہ کے باعث مختلف برانڈز نے خاندان کو کمرشل ایڈز کی پیشکش بھی کی تھی اور یہ خاندان معروف ڈش واشنگ برانڈ کے اشتہار میں بھی آیا تھا۔ زیونا چنا کے انتقال پر وزیراعلیٰ میزورام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا