کورونا کا خوف،ہند-بنگلہ دیش سرحد ہوگی بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
ہند-بنگلہ دیش سرحد
ہند-بنگلہ دیش سرحد

 

 

ڈھاکہ

بنگلادیش نے ہندوستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اس کے ساتھ متصل سرحد کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی شدید صورتحال کے پیش نظر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکم ہندوستان سے آنے والی مال بردار گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں گذشتہ تین دنوں میں تقریبا ایک ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور حکومت ہند ان کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)