کمپیوٹر اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
کمپیوٹر اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی
کمپیوٹر اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی

 

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

 

بارسیلونا

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میکافی نے اسپین کی جیل میں مبینہ خودکشی کر لی۔ اسپین کی جیل میں قید جان میکافیی اپنے سیل میں مردہ پائے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020ء میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ)