اتحادی فورس کے حملے میں حوثیوں کا میزائل لانچگ پیڈ تباہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-01-2022
 
اتحادی فورس کے حملے میں حوثیوں کا میزائل لانچگ پیڈ  تباہ
اتحادی فورس کے حملے میں حوثیوں کا میزائل لانچگ پیڈ تباہ

 


یمن:اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے البیضا کشمنری میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ کوتباہ کردیا۔

 اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں ایران نوازحوثی باغیوں نے یمن کی کمشنری ’البیضا‘ میں بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لیے اڈا قائم کیا ہوا تھا جہاں سے وہ میزائل حملے کیا کرتے تھے۔

اتحادی فورس کی ائیرکمان نے لانچنگ پیڈ کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اسے تباہ کردیا۔

قبل ازیں اتحادی فورسز نے صنعا میں مقیم شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حوثیوں کے کیمپوں سے دوررہیں۔

حملوں کے حوالے سے اتحادی فورس کا کہنا تھا کہ عسکری آپریشن صرف حوثی باغیوں کے خلاف کیا جارہا ہے جس میں شہری آبادی یا عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ رہا۔