کھٹمنڈو میں 22 چینی شہری گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-04-2022
کھٹمنڈو میں 22 چینی شہری گرفتار
کھٹمنڈو میں 22 چینی شہری گرفتار

 

 

کٹھمنڈو:نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں محکمہ امیگریشن نے 22 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کٹھمنڈو سے قریبی علاقہ بدھنلکانتھا سے 10 مرد اور 12 خواتین سمیت کل 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کے شبہ میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل نارائن پرساد بھٹارائی نے کہا کہ ہم انہیں پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا ہے کہ ان کے ویزا کا کیا طریقہ کار ہے، وہ یہاں کیا کر رہے ہیں۔ ان پرغیر قانونی کام کرنے کا شبہ ہے۔ 

ڈائریکٹر جنرل بھٹارائی نے کہا کہ محکمہ ان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔