چین ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر نہیں کرے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2021
چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار
چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار

 

 چین نے کورونا سے متعلق اعدادوشمار کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے- آسٹریلیا میں متعدی بیماری کے ماہر ڈومینک ڈوائیراور ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ایک ممبر نے ہفتے کے روز کہا کہ وائرس کی افزائش کی تحقیقات کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم نے چینی حکام سے دسمبر 2019 میں ووہان شہر میں ابتدائی مرحلے میں کورونا وائرس کے مریضوں اور دیگر افراد کے 174 کیسز کے اعداد و شمار شیئر کرنے کی درخواست کی تھی ۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے اعداد و شمار کو’لائن لسٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔ اس تفصیل میں مریضوں سے پوچھے گئے انفرادی سوالات ، ان کے رد عمل اور ان کے ردعمل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے ابتدائی اعداد و شمار حاصل کرنا ضروری ہے لیکن چینی حکام نے اس کو دینے سے انکار کردیا۔