کارلوس ڈیل ٹورو، امریکہ کے نیے نیوی چیف

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
امریکن نیوی
امریکن نیوی

 

 

واشنگٹن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بحریہ کے سبکدوش کمانڈر کارلوس ڈیل ٹورو کو امریکی بحریہ کے چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

امریکی صدر کے دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے یہ اطلاع دی ۔

وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’ مسٹر بائیڈن نے نیوی چیف کے عہدے کے لئے کارلوس ڈیل ٹورو کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں ، ان کے پاس قومی سلامتی اور بحری آپریشن، بجٹ اور حصول کا تقریباََ 40 برسوں کا تجربہ ہے‘‘۔

ریلیز کے مطابق کیوبا کے ہاوانا میں پیدا ہوئے مسٹر ڈیل ٹورو 1962 میں مہاجر کے طور پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ آئے تھے۔

ریلیز کے مطابق ایس بی جی ٹکنالوجی سیلوشن کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے جہاز سازی ، اے آئی ، سائبر سیکیورٹی اور خلائی نظام سمیت بحریہ کے پروگراموں کی حمایت کی ہے ۔ (ایجنسی ان پٹ)