کینیڈا:حکمراں جماعت لبرل، انتخابات میں کامیاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2021
کینیڈا:حکمراں جماعت لبرل، انتخابات میں کامیاب
کینیڈا:حکمراں جماعت لبرل، انتخابات میں کامیاب

 

 

ٹورنٹو :کینیڈا میں حکمراں جماعت لبرل انتخابات میں کامیاب ہو گئی، جس کے بعد اس کے حکومت بنانے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ لبرلز اکثریتی حکومت بنا سکیں گے یا پھر انہیں اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ہندوستانی اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال رہیں۔

عام انتخابات میں لبرلز، کنزرویٹو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیاجب کہ ستر کے قریب ہندوستانی امیدوار بھی میدان میں تھے۔

ان مبن سے کچھ کامیاب بھی ہو یے ہیں. (ایجنسی ان پٹ)